دیگ میں چکن قورمہ بنانے کا طریقہ

 

دیگ میں چکن قورمہ بنانے کی ریسیپی

اجزاء
چکن 8 کلو        
پیاز  2  کلو
ٹماٹر 1   کلو
لہسن پاؤ
ادرک پاؤ
سبز مرچ باریک کٹی ہوئی
سبز دھنیا باریک کٹا ہوا
گرم مصالحہ مکس  پاؤ
قورمہ مصالحہ 1ڈبی
دہی 1کلو
سرخ مرچ پاؤ
ہلدی پاو 
نمک حسب ضرورت
پیاز کو گرم تیل میں براؤن کریں پیاز جب ہلکا سنہری ہوجائے تو ٹماٹر اور سبز مرچ ڈال کر بھونیں پھر لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور نمک مرچ ہلدی ڈال کر  مصالحہ کو ہلکی آگ پر بھونیں جب مصالحہ بھون جائے تو گوشت ڈالیں گوشت کو مصالحہ میں بھونیں اور ایک کلو دہی ڈال کر اچھی طرح  گوشت بھونیں گوشت بھونتے ہوئے ایک کلو دہی ڈال کر گوشت بھونیں پھر قورمہ مصالحہ ڈالیں پھر گوشت کو ہلائے پھر پیسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں حسب ضرورت پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ دم دیں اس کے بعد دیگ اتار کر باریک کٹا ہوا دھنیا لگائے اور مزےدار شان قورمہ تیار ہے