بیسن کے لڈو
بیسن….....….…..…..250گرام
گھی..…...…...........150ملی لیٹر
چینی.................250گرام
سبز الائچی...........10دانے
پستہ.................10دانے
ترکیب
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئیے
جب گھی اچھی طرح سے گرم ہوجائے خوشبو آنے لگ جائے تو بیسن ڈال کر اچھی طرح بھون لیجئے
بیسن کا رنگ بادامی ہوجائے تو اس میں چینی پیس کر ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد نیچے اتار لیں
نیچے اتار کر گول چمچ کی مدد سے بیسن اور چینی کو اتنا ملائیں کہ دونوں یک جان ہو جائیں
ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس کے گول گول لڈو بنا کر کسی ڈش میں رکھتے جائیں
سب لڈو تیار ہوجائیں تو سرو کریں